ڈی او انڈسٹریز نے پیمانہ پورا نہ ہونے پر دو پٹرول پمپس سیل کر دیے

بدھ 24 اپریل 2019 18:22

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈی او انڈسٹریز عبدالقدوس طور نے پیمانہ پورا نہ ہونے پر دو پٹرول پمپس سیل کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کو شہریوںنے حسین خاں والا کے علاقہ میں مذکورہ پٹرول پمپس پر پیمانہ پورا نہ ہونے کی شکایات کی تھی جس پر انہوںنے ڈی او انڈسٹریز کو چیکنگ کی ہدایت کی۔ دوران چیکنگ پمپ مالکان کے خلاف شکایات درست ثابت ہو گئیں جس پر انہیں سیل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں