قصور،سسرالیوں نے زہر دیکر بہوکو ہلاک کر دیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) نواحی علاقہ رتی پنڈی میں سسرالیوں نے زہر دیکر بہوکو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

محمد شریف نے پولیس تھانہ کوٹرادھاکیشن میں درخواست دی ہے کہ میری بیٹی کی شادی رتی پنڈی میں شعیب نامی شخص سے ہوئی تھی جو اکثرمیری بیٹی رضیہ بی بی پر تشدد کرتا تھا کہ گزشتہ روز بھی گھر میںلڑائی جھگڑا ہوا تو شعیب نے اپنے گھر والوں سے ملکرمیری بیٹی کے کھانے میں زہر ملاکر اسے کھلا دیاجس سے اسکی حالت خراب ہوگئی جسے علاج کے لئے کوٹ رادھاکیشن ہسپتامنتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی ،مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں