قصور، گردونواح میں آتشزدگی ،دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کی پانچ بھینسیں اور گند جل گئی

جمعرات 25 اپریل 2019 23:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) گردونواح میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کی پانچ بھینسیں اور گند جل گئی ۔

(جاری ہے)

سرحدی گاوں شیخ پورہ کہنہ میں نامعلوم شخص نے عبدالغفار کی حویلی مویشیاں کے چھپر پر سلگتی سگریٹ پھینک دی جس سے چھپر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے چھپر کے نیچے کھڑی ہوئی عبدالغفار کی سات لاکھ سے زائد مالیت کی پانچ چھ بھینسیں جل کر ہلاک ہو گیں جبکہ نواحی علاقہ بلندی ہٹھاڑ کے علاقہ میں واپڈا کی بجلی کی تار گندم پر گرنے سے محمد رفیق کے گندم کے کھیت میں آگ بھڑک اٹھی جس سے اسکی تین ایکڑ تیار گندم کی فصل جل کرراکھ بن گئی۔متاثرین کے اعلی حاکم سے امداد کی اپیل۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں