قصور،پولیس کی مجرمان اشتہاریوں ،جرائم پیشہ ملزمان کیخلاف کارروائیاں ،12مجرمان اشتہاریوں سمیت28ملزمان گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:29

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری،12مجرمان اشتہاریوں سمیت28ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورعبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میںمجرمان اشتہاریوں اور کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روزپولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی، راہزنی ، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث12 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4ملزمان کے قبضہ سی3 پسٹل اور ایک پمپ ایکشن برآمد کرکے مقدمات درج کیے،6منشیات فروشوں کے قبضہ سے 3 کلوگرام چرس ،95لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے۔ اسی طرح تھانہ صدر قصور پولیس نے بدنا م زمانہ قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئی6ملزمان کو گرفتار کرکے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں