ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 26 اپریل 2019 18:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، انکا تعلق پی ایم ایس /ایکس پی سی ایس گروپ سے ہے اور وہ گریڈ 19کے آفیسر ہیں۔

(جاری ہے)

محمد اظہر حیات سے قبل ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبرئیرز تعینات تھے جبکہ وہ ڈپٹی کمشنر شیخوپور ہ اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سمیت اہم عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں