اینٹی ڈینگی سرویلنس کو موثر بنانے کیلئے ہائی رسک ایریاز کی ہر پندرہ دن بعد سویپنگ کرائی جائے‘اظہر حیات

اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس، تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نگرانی کریں گے‘ڈپٹی کمشنر قصور

پیر مئی 20:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنرمحمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کیلئے ضلع بھر میں 101 افسران کے بطور ہیلتھ انسپکٹرز تقرر کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، اینٹی ڈینگی سرویلنس کو موثر بنانے کیلئے ہائی رسک ایریاز کی ہر پندرہ دن بعد سویپنگ کرائی جائے،اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس، تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نگرانی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی ریونیو چوہدری ارشد، اے ڈی سی جی احمد سلیم چشتی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرمحمداظہر حیات نے بتایا کہ جن افسران کو ہیلتھ انسپکٹر نامزد کیا گیا ہے ان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، جنرل، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ اوز، ڈی ڈی ایچ اوز، سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروایزرز شامل ہیں، یہ افسران چیکنگ اور ڈینگی کا باعث بننے والوںکے خلاف ایکشن کیلئے مجاز ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمداظہر حیات نے کہا کہ بعض علاقوں سے ڈینگی لاروا ملنے کا مطلب ہے خطرہ موجود ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، ہیلتھ افسران ضلع بھر میں سرویلنس کا نظام موثر بنانے کیلئے اینٹی ڈینگی ٹیموں کے ریفریشر کورسز کرانے کے ساتھ انکے لئے چیک لسٹ وضع کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ابتک ضلع بھر میںان ڈور ٹیموں نی1374245گھرانوں،آئوٹ ڈور ٹیموں نی6396424مقامات کی چیکنگ کی ہے ، 24 تالابوں میں ڈینگی لاروا کھانے والی مچھلی چھوڑی گئی ہے ۔

ڈپٹی کمشنرنے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ آئوٹ ڈور کیساتھ ان ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے، چیکنگ کرنیوالی ٹیمیں چیک لسٹ کے مطابق چیکنگ کریں اسکے ساتھ شہریوں کو ڈینگی ، اس سے لاحق ہونیوالی بیماری اور اس سے بچائو کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کریں نیز تمام ہسپتال جہاں ڈینگی کی تشخیص اور علاج کی سہولت موجود ہے وہاں تمام ضروری انتظامات ہر صورت مکمل ہونے چاہیں۔ ڈپٹی کمشنر اظہر حیات نے بتایا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو موثر بنانے کیلئئے خصوصی ٹاسک فورس اور اسسٹنٹ کمشنرز یونین کونسل سطح پر محکمہ صحت کے انسداد ڈینگی پلان کی مانیٹرنگ کریں گے نیز کمیونٹی سپورٹ کی مدد سے ہیلتھ ٹیموں کی سرگرمیوںبارے فیڈ بیک لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments