قصور ،گردونواح میں ڈکیتی کی دوا ورچوری کی ایک واردات ،ڈاکوؤں نے شہریوں سے 25لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے

پیر 20 مئی 2019 21:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) گردونواح میں ڈکیتی کی دوا ورچوری کی ایک واردات میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے 25لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی ۔

(جاری ہے)

کنگن پور کے علاقہ مہر چند والا میں 13ڈاکو غلام صفدر کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے پانچ لاکھ روپے 25 تولے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے اور نواحی علاقہ جمبر میں دو ڈاکو فرمان علی کے گھر گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے پانچ لاکھ روپے کی رقم دو تولے طلائی زیورات اور ایک موبائل فون لوٹ کر لے گئے جبکہ چونیاں کے علاقہ سول اسپتال کے قریب واقع محمد شفیق کی مٹھائی کی دکان سے نامعلوم چورچھت پھاڑ کر دکان سے 50 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے مقامی پولیس مصروف کاروائی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں