قصور، کرپشن ، منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے اور دیگر الزامات پر تین پولیس اہلکاروں معطل

منگل 21 مئی 2019 18:23

قصور۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی نے کرپشن ، منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے اور دیگر الزامات پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوںکی طرف سے شکایات پر تھانہ صدر پھولنگرمیں تعینات سب انسپکٹر محمد صفدر اور ASIمحمد جہانگیر جبکہ تھانہ سٹی پھولنگر میں تعینات ASIمحمد جہانگیر کو معطل کردیا گیا ہے ، ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں الزامات ثابت ہونے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں بددیانت،کرپٹ ،نا اہل اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں،قصور پولیس میرٹ پالیسی پر گامزن ہے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں