قصور، ٹریفک پولیس کے افسران تعلیمی اداروں میں جا کر نوجوانوں میں شعور بیدار کر رہے ہیں، انچارج ٹریفک پولیس قصور

منگل 21 مئی 2019 18:23

قصور۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کا اہم تقاضا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹریفک پولیس کے افسران تعلیمی اداروں میں جا کر نوجوانوں میں شعور کو بیدار کر رہے ہیں ،شہریوں کو چاہیے کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے حفاظتی تدابیرر ضرور اختیار کریں ، گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ اور بائیک چلاتے وقت سر پر ہیلپٹ ضرور پہنیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انچارج ٹریفک پولیس قصور میڈم نرگس علی احمد ، انچارج ٹریفک ایجوکیشن آفیسر زبیر عزیز نے گورنمنٹ حنفیہ ہائی سکول میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا ہر شہری کا فرض ہے ، خطرناک حادثات سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین کے متعلق جاننا وقت کی اہم ضرورت ہے عوام بھی اس سنگین مسئلے پر ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں تا ہم سب نے مل جل کر ٹریفک حادثات پر قابو پانا ہے ۔ڈرائیونگ سے پہلے قواعد و ضوابط کا جاننا ہر ایک شہری کیلئے ضروری ہے ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مذہب قوم کی پہچان ہے ۔اس موقع پر طلباء میں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں