قصور، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جھانسہ دیکر شہریوں سے رقم ہتھیانے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

منگل 21 مئی 2019 18:23

قصور۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس کی کارروائی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جھانسہ دیکر معصوم شہریوں سے نوسر بازی کرکے رقم ہتھیانے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ شہریوں سے ہتھیائی رقم نقدی 36ہزار روپے اور 4اے ٹی ایم کارڈ برآمد، ایس ایچ او منڈی عثمانوالا پولیس نے برآمد ہونیوالی رقم اصل مالکان میں تقسیم کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم یونس عرف جونی نے اپنے دیگر دوساتھیوں پر مشتمل ایک نوسر باز گروہ تشکیل دے رکھا تھاجو تینوں اکٹھے ہو کر اے ٹی ایم مشینوں میں داخل ہوکر شہریوں کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا ملازم ظاہر کرواتے اور نوسربازی کے ذریعے کے لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی رقم چھین لیتے۔ تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے ایس ایچ او ملک محمد جبار کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے نوسر بازگروہ کے دو ارکان سرغنہ یونس عرف جونی اور شریف کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او منڈی عثمانوالا نے برآمد ہونے والی رقم اصل مالکان میں تقسیم بھی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں