تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی بروقت کارروائی، اغواء شدہ نومولود بچے کو چند گھنٹوں کے بعد بازیاب کروالیا گیا

بدھ 22 مئی 2019 18:55

قصور۔22مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی بروقت کارروائی، اغواء شدہ نومولود بچے کو چند گھنٹوں کے بعد بازیاب کروالیا، بچے کی بازیابی کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کارلایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھائیکوٹ چک 3کے رہائشی محمد سلیم نے تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو بتایا کہ مورخہ21مئی کو بوقت10/30 بجے دن میری بیوی خاتون بی بی جس کے ہاں بچوں کی پیدائش ہونا تھی شگفتہ بی بی جو کہ دائیہ کا کام کرتی ہے کے ہمراہ نسیم انور ہسپتال پتوکی برائے زچگی لے آئی تقریباً ساڑھے 5بجے شام بچوں کی نارمل ڈلیوری ہوگئی کچھ دیر بعد ایک بچہ ہم کو ڈلیور کردیا گیا جبکہ بچے کی والدہ بے ہوش تھی گھر جا کر جب ہوش آئی تو پتہ چلا کہ ایک نہیں بلکہ دو بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ہم نے جب دائی سے مطالبہ کیا کہ دوسرابچہ کہا ں ہے تو دائی شگفتہ نے کہا دوسرا بچہ گلہ سڑا پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بچے کی گمشدگی کی اطلاع پاکر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس پرڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ سٹی پتوکی میں فوری مقدمہ درج کیا گیا اور ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظورکی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی پتوکی محمد محسن و دیگر ملازمین پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اور شک گزرنے پر دائیہ شگفتہ کے بارے میں پولیس نے پتہ جوئی کی تو وہ غائب پائی گئی پولیس ٹیم نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سی ڈی آر کی مد د سے شگفتہ کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور اسکی نشاندہی پر نومولود بچے کو بازیاب کرلیاہے اور نومولود بچے کو والدین کے حوالے بھی کردیا ہے ۔

اس طرح تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اغواء شدہ نومولود بچے کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں