ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرقصور زاہد ہما شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بدھ 22 مئی 2019 21:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرقصور زاہد ہما شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر سرکاری فرائض منصبی ادا کرنا شروع کر دیئے ہیں ،زاہد ہما شاہ اس سے قبل گورنر ہائوس اور دفتر وزیر اعلی پنجاب میںڈپٹی پی آر او ،راولپنڈی ، منڈی بہائو الدین ، قصور ، ننکانہ صاحب ، خانیوال، نارووال اور گجرات کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ، انچارج سی ایم الیکٹرانک میڈیا سیل اور پنجاب کے متعدد وزراء کے ساتھ پی آر او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

زاہد ہما شاہ اردو ، پنجابی اور انگریزی کے ممتاز شاعر، ادیب اور نقاد کے طور پر علمی ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے جانے جاتے ہیں ۔وطن عزیز کے علمی ادبی و صحافتی حلقوں نے قصور میں انکی حالیہ تعیناتی پر ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں