یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ، ڈی پی او

جمعہ 24 مئی 2019 15:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورعبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ضلع بھر کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ21رمضان المبارک پر ضلع بھر میں یوم شہادت علی ؓ کے موقع پر نکلنے والے تمام جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے محر م الحرام والے سکیورٹی ایس او پی پر عملد رآمد کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ یوم شہادت علیؓ کے سلسلہ میں ضلع بھر میں18سے 23رمضان المبارک کے دوران 8جلوس اور 11مجالس کے پروگرام منعقد ہوں گے جن کی فول پروف سکیورٹی کیلئی600سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجا م دیںگے اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر دستیاب کو تمام وسائل کو برائے کار لایا جائے گا کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی اوقصور نے کہا کہ اسلام محبت ،رواداری،اتفاق ،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم با ہمی جھگڑوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی شر سے محفوظ رہیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں تمام مکاتب فکر کے علماء رمضان المبارک کے موقع پر اتحا دبین المسلمین کا د رس دیں۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے یوم حضرت علیؓ کے موقع پراپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے ،انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اورپر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی اور اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا ۔آخر میں اجتما عی دعا کی گئی کہ اللہ تعا لی رمضان المبارک میں اپنی بر کتوں کے نزول کے سا تھ پو رے ملک کو حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں حا لا ت سے نپٹنے کی تو فیق عطا ء فر ما ئے آمین ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں