قصور، تمام ضلعی و صوبائی محکمہ جات ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضروری حفاظتی اقدامات کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

ہفتہ 25 مئی 2019 16:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ تمام ضلعی و صوبائی محکمہ جات ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضروری حفاظتی اقدامات کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ،ضلع قصور میں راوی اور ستلج پر واقع چھوٹے بڑے حفاظتی بندوں کی چیکنگ ،تمام ضروری سازو سامان کی دستیابی اور انکے قابل استعمال ہونے کے بارے میں حتمی سرٹیفکیٹس ڈپٹی کمشنر آفس کو فوری ارسال کئے جائیں ، انتظامی افسران متعلقہ محکموں سمیت مکمل الرٹ رہیں اور باہمی مربوط انداز میں کام کرنے کی عادت ڈالیں تا کہ کسی بھی ناگہانی آزمائش کی صورت میں عوام کی قیمتی جانوں اور املاک کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جا سکے ۔

انہوں نے یہ بات کمیٹی روم میں پری فلڈ انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے سی چونیاں شبیر احمد ڈوگر ، اے سی کوٹ رادھاکشن زہرا دستگیر ،ایس ای لیسکو قصور ناصر ایاز گرمانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک طارق محمود ، ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر لائق چوہدری ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ محمد عثمان ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد کے علاوہ ریسکیو 1122، تعلیم ،زراعت ، لائیو سٹاک ،پولیس ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ہائی ویز، میونسپل کمیٹیزو دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

اے ڈی سی آر قصور کو ڈی سی آفس میں قائم کئے جانیوالے ڈسٹرکٹ فلڈ کنٹرول روم کے قیام ، ضلع بھر میں قائم کئے جانے والے فلڈ ریلیف کیمپس اور گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد متبادل ریلیف کیمپس اور سیلاب کی صورت میں صحت ،لائیو سٹاک ،زراعت ، فوڈ و دیگر محکمہ جات کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں