قصور، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری، 18ملزمان کو گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2019 18:35

قصور۔25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) پولیس کارمضان المبارک کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری،7بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت18ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،بھاری مقدارمیں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس رمضان المبارک کے دوران مساجد ،امام بارگاہوں ،رمضان بازاروں،مدنی دستر خوان،مارکیٹوں اور بازاروں میں سکیورٹی کے فول انتظاما ت میں مصروف عمل ہے تو اس کیساتھ ساتھ منشیات فروشوں،مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد بھی گھیرا تنگ کررکھا ہے پولیس نے ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی کی خصوصی ہدایات پرکاروائیاں کرتے ہوئے 7بدنام زمانہ منشیات فروشوں عرفان، کاشف عرف کاشی، امجد ، رانجھا اور شہزاد وغیرہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 6کلوگرام چرس اور 50لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں، اسی طرح 4ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے تین پسٹل اور ایک پمپ ایکشن برآمد کرلی ہے، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران قتل ،ڈکیتی،رابری،راہزنی اور چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث4خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے،اسی طرح تھانہ سرائے مغل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3جیب تراشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے نقدی 90ہزار روپے اور 4موبائل فون برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈی پی اوقصور نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ایس ایچ اوزکو عیدالفطر سے قبل روزانہ کی بنیاد پر حساس مقامات پر سرچ آپریشن اور جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں