پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے‘ سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی

بدھ 19 جون 2019 15:05

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما وسابق وزیرخارجہ سردارآصف احمدعلی نے کہاہے کہ انشاء اللہ ملک جلد بہتری کی طرف چل پڑیگا‘پی ٹی آئی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے‘پی ٹی آئی حکومت نے نظام کو بدلنے کا بیڑہ اٹھایاہے گزشتہ حکومت کی پالیسیاں عوام کیلئے شکنجہ بن گئی ہیں‘ موجودہ حکومت عوام کے گرد شکنجے کو ختم کررہی ہے‘اپوزیشن عوام کو جھوٹ بول کر گمراہ کرنا بندکرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خاں عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انشاء اللہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو مایوس نہیں کریگی‘ ملک میں پہلی بار شفاف احتساب ہورہاہے‘پی ٹی آئی حکومت کا محور صرف اور صرف پاک وطن کو خودمختار ریاست بنانے کیساتھ ساتھ غریب عوام کے معیار زندگی کی بلندی اورقومی دولت لوٹنے والوں سے دولت واپس لینا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے ‘حکومتی اقدامات کے مفیدا ثرات جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے ‘حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسراٹھانہ رکھے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں