ڈی پی او قصور نے تحریری امتحان میں کامیاب 68 پولیس اہلکاروں کو تھانوں میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 19 جون 2019 15:07

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ڈی پی اوقصور نے تحریری امتحان میں کامیاب68پولیس اہلکاروں کو تھانوں میں محرر اور نائب محرر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے پولیس میں میرٹ پالیسی کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تھانوں میں محرر اور نائب محرر کی تعیناتی کیلئے ہیڈکانسٹیبل اور کانسٹیبل کے تحریر ی امتحان کا انعقاد کروایا تھا،تحریری امتحان میں25ہیڈ کانسٹیبل اور52کانسٹیبل نے حصہ لیا تھا ،جس میں 67ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کامیاب ہوئے ،کامیاب تمام اہلکاروں کو مختلف تھانوں میں محرر اور نائب محرر تعینات کردیا گیا ہے جس کے مطابق آصف اقبال محرر تھانہ اے ڈویژن، محمد اسلم بی ڈویژن ، محمد عرفان تھانہ گنڈاسنگھ والا، امجد علی کھڈیاں،فقیر محمد منڈی عثمانوالا ،محمد رمضان تھانہ صدر قصور، محمد سونا تھانہ مصطفی آباد، محمد ہاشم تھانہ راجہ جنگ ، محمد یوسف تھانہ تھہ شیخم ، محمد ریاض تھانہ کو ٹرادھاکشن ، محمد اکرم تھانہ سٹی چونیاں،ریاست علی تھانہ صدر چونیاں، مشکو رعباس تھانہ کنگن پور، محمد بوٹا تھانہ الہ آباد، اصغر جاوید تھانہ چھانگا مانگا ، منور حسین تھانہ سٹی پتوکی ، محمد اشرف تھانہ صدر پتوکی ، محمد اقبال سٹی پھولنگر ،محمد اعظم صدر پھولنگر، محمد شفیق تھانہ سرائے مغل اور ارشد سہیل کو محرر سی آئی اے تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کامیاب 47کانسٹیبل کو مختلف تھانو ں اور چوکیات میں نائب محرر تعینات کردیا گیا ہے۔تمام تقرروتبادلے میرٹ اورکامیاب امیدواروں کی خواہش کے مطابق کیے گئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں