قصور، بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل اور دو بھتیجوں کو زخمی کردیا

بدھ 19 جون 2019 23:45

قصور۔19جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل اور دو بھتیجوں کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصورکے نواحی علاقہ کوٹ خوشحال سنگھ میںمقتول محمد اشرف کی بکریاں اسکے بھائی محمد ارشد کے کھیت میں جا کر چارہ کھانے لگیں جس پر محمد ارشد طیش میں آگیا اور اس نے بھائی محمد اشرف اور اسکے بیٹوں تصدق اور ذوالقرنین پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں محمدارشد فائر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکے دونوںبیٹے تصدق اور ذوالقرنین زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے ملزمان محمد ارشد اور اسکے تین بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں