تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے عہدہ براں ہونے کیلئے مکمل تیار رہیں،ڈپٹی کمشنر قصور

منگل 25 جون 2019 17:47

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ مون سون اور بارشوں کے نتیجے میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ و تمام متعلقہ محکمہ جات ہمہ وقت الرٹ رہیں ، ریسکیو 1122، ریونیو ، پولیس ، واپڈا ، صحت ، تعلیم ، شہری دفاع ، ہائی وے اور بلڈنگز سمیت تمام محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے عہدہ براہ ہونے کیلئے مکمل تیار رہیں ۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر سے جاری ہونیوالے ایک سرکاری حکم نامے میں کہی ۔ڈپٹی کمشنر قصور نے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مون سون کے آغاز اور یکم جولائی سے اس میں شدت پیدا ہونے کے نتیجے میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وہ ہر تحصیل کی سطح پر اپنے ضروری سازو سامان اور عملہ سمیت کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار رہیں اور اس دوران متعلقہ شہروں اور قصبات کی میونسپل کمیٹیوں کی طرف سے متعینہ موٹر سائیکل سواروں کی ٹیموں کو تیار رکھیں تا کہ جہاںجہاں اور جب جب بھاری بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے لگے تو موٹر سائیکل سواروں کا یہ دستہ فوری طور پر حرکت میں آکر شہروں و قصبات کے ان مقامات کا پتہ چلائے کہ کہاں کہاں بارش کے پانی کے کھڑے ہونے سے ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے تا کہ وہاں پر متعلقہ میونسپل کمیٹیاں بلا تاخیر اپنے ڈی واٹر نگ سیٹ بھجوا کر فوری طور پر پانی کی نکاسی کرواسکیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی قصور نے تمام میونسپل افسران کو اپنے اپنے ڈی واٹر نگ سیٹوں کو عملہ سمیت ہمہ وقت تیار رہنے کی بھی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے ضلع بھر کے میونسپل افسران کو اپنی اپنی متعلقہ تحصیل کی حدود کے اندر واقع خطرناک بلڈنگز کو سیل کرنے کیلئے بلا تاخیر باقاعدہ طور پر تمام قانونی کاروائی مکمل کرکے انہیں طوری سیل کرنے ، ریسکیو 1122کو مطلوبہ سازو سامان اور عملہ کو انگیج کرنے اور حسب ضرورت اسے استعمال کرنے ، محکمہ صحت کی طرف سے فلڈ کیمپس میں متعین عملے کے ڈیوٹی روسٹرز کی مانیٹرنگ ، کسی بھی کسی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس ، انجینئرنگ ، زراعت ، ایری گیشن ، واپڈا ، سوئی گیس ، بلڈنگز اور ہائی وے سمیت تمام محکمہ جات پر مشتمل ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قصور کی قیادت میں ہر ایک تحصیل کی سطح پر تحصیل ٹاسک فورس کے قیام کی بھی ہدایت کی ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے ڈی ڈی ایل جی کو ضلع بھر میں قائم شدہ فلڈ کنٹرول رومز کو ، کنٹرول رومز میں تعینات عملہ اور کرینوں و ٹریکٹرز فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں کے رابطہ نمبرز سمیت تمام مطلوبہ معلومات کیساتھ فوری فنکشنل کرنے ، ہر ایک تحصیل ٹاسک فورس میں ڈپٹی کمشنر قصور کو شامل کرنے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہر تحصیل کی سطح پر یونین کونسلز کے سیکرٹریوں پر مشتمل گروپ کی تشکیل اور ڈی ڈی ایل جی و ڈپٹی کمشنر کی ہر ایک گروپ میں شمولیت کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے چاروں تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ریونیو عملہ سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے عملے کی فلڈ کنٹرول رومز و دیگر مقامات پر انکی ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنانا متعلقہ ہر ایک اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو فوری طور پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ اس حوالے سے بلا تاخیر میٹنگ کر کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات سے متعلقہ فوری عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں