قصور، نادہندہ ٹینریز کیخلاف آپریشن کاآغاز، 12 ٹینریز سیل

منگل 25 جون 2019 17:47

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) نادہندہ ٹینریز کیخلاف آپریشن کاآغاز، 12نادہندہ ٹینریز سیل، KTWMAکی انتظامیہ اورمحکمہ ماحولیات کی جانب سے سیل کی جانے والی ٹینریز سمیت دیگر تمام ٹینریز کو متعدد بار اپنے واجبات کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے گئے لیکن ٹینریز مالکان نے اپنے ذمہ واجبات کوبروقت اد انہ کیاجس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹینریز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقصور/منیجنگ ڈائریکٹر قصورٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)قصور/پراجیکٹ منیجرKTWMAکی ہدایت پر قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی (KTWMA)اور محکمہ ماحولیات قصور نے مشترکہ طورپر نادہندہ ٹینریز مالکان جنہوں نے اپنے ذمہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے واجبات کلیئر نہیں کیے تھے کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 12ٹینریز کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹینریز سمیت دیگر تمام نادہندہ ٹینریز مالکان کو KTWMAکی طرف سے متعدد بار واجبات کی بروقت ادائیگی کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے گئے تھے لیکن اُن میں سے کچھ ٹینریز نے اپنے واجبات کی ادائیگی کی جبکہ دیگر متعدد ٹینریز مالکان نے نوٹسز ملنے کے باوجود واجبات کوکلیئر نہ کیا، اسی طرح اگر دیگر نادہندہ ٹینریز مالکان نے بھی محکمہ ہذا کے واجبات ادا نہ کیے تو اُن کیخلاف بھی بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں