قصور،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،4بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

بدھ 26 جون 2019 18:46

قصور۔26جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) تھانہ صدر پتوکی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،4بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد، مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ڈی ایس پی پتوکی رضوان منظور چیمہ کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او محمو دالحسن اور دیگر ملازمین پر مشتمل سپیشل ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈائون کیا اور 4بدنام زمانہ منشیات فروشوں شان، افضال، عمران اور بابر کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 5کلوگرام چرس اور ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں