قصور، تیز رفتار کار نے فٹ پاتھ کے قریب بیٹھے افراد کو کچل دیا، ایک ہلاک

بدھ 10 جولائی 2019 22:55

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) علاقہ تھانہ صدر پھولنگر میں تیز رفتار بے قابو کار نے فٹ پاتھ کے قریب بیٹھے افراد کو بری طرح کچل دیا جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز احمد جس کی عمر تقریباً 56 سال ہے اور اس کے ساتھ دوسراشخص سمیع اللہ جس کی عمر تقریباً27 سال ہے فٹ پاتھ کے قریب بیٹھے تھے کہ بے قابو کار نے انہیں بری طرح کچل دیا، جس کے نتیجہ میں نواز احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سمیع اللہ شدید مضرو ب ہوگیا۔ پولیس تھانہ صدرپھولنگر مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں