افسران کی عزت اسی میں ہے وہ دفاتر میں آنیوالے شہریوں کو عزت و تکریم دیں ،شکایات سنیں ،فوری حل کو اولیت دیں ،ڈپٹی کمشنر قصور

جمعہ 12 جولائی 2019 19:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ افسران کی عزت اسی میں ہے کہ وہ دفاتر میں آنیوالے شہریوں کو عزت و تکریم دیں ،انکی شکایات سنیں اور انکے فوری حل کو ہر حال میں اولیت دیں کیونکہ اللہ کے بندے راضی ہونگے تو اللہ تعالیٰ بھی راضی ہوگا ، عوام کو تنگ کرنے والے افسران نہ صرف اس جہان بلکہ اگلے جہان میں بھی نتائج بھگتنے کیلئے خود کو تیار کر لیں ، تمام محکمہ جات کے انچارج افسران پرائم منسٹر پورٹل ،وزیر اعلی کمپلینٹ سیل اور ڈپٹی کمشنر قصور کی طرف سے موصولہ عوامی مسائل سے متعلق شکایات کے حل کو اولین ترجیح بنائیں تا کہ اپنی کارکردگیمیں بہتری کے ساتھ ساتھ اپنے محکمہ اور ضلع قصور کیلئے نیک نامی کا باعث بن سکیں ،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام سینئر افسران اپنے دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعظم پورٹل میں شکایت کنندگان سے خود ملاقات کر کے نہ صرف انہیں درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں بلکہ ڈپٹی کمشنر ، کمشنر لاہور ڈویژن اور چیف سیکرٹری پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر اس سے متعلق تائیدی تصویری ثبوت بھی فراہم کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پورٹل اوروزیر اعلی کمپلینٹ سیل کی طرف سے مختلف محکمہ جات سے متعلقہ شکایات اور ان کے حل کیلئے کئے جانیوالے اقدامات اور اس حوالے سے تمام محکمہ جات کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد ، قصور، چونیاں ِ اور پتوکی کے اسسٹنٹ کمشنرز عفت النساء ، شبیر احمد ڈوگر ، آصف علی ڈوگر کے علاوہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ،ایکسئین واپڈا امجد علی،ایکسئین ایری گیش محمد عدن ضیاء ، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز عبدالغفار ڈوگر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ قصور رانا سرفراز احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع احمد نوید امجد ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ محمد عثمان ، ڈی ایس پی اشفاق کاظمی و دیگر پر مشتمل تمام ضلعی و صوبائی محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ علاقوں میں واقع بس اسٹینڈز پر جائز کرایے کی وصولی ، صفائی ستھرائی ، مسافروں کو دی جانیوالی ضروری سہولیات کی فراہمی ،مسافروں کو چھائوں فراہم کرنے کیلئے ضروری شیڈز کی فراہمی ، فروٹ و سبزی منڈیوں میں نیلامی عمل کی مانیٹرنگ ، ناجائز تجاوزات کے خلاف ایکشن ، پبلک پارکس اور سلاٹر ہائوسز میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ، ڈی ایچ کیوہسپتال اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں سمیت ضلع بھر کے رورل ہیلتھ سینٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں و معاون عملے کی حاضری ،صفائی ستھرائی اور پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ایمرجنسی اور ان ڈور میں تمام ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے سی ای او ہیلتھ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹی ایچ کیو زسمیت تمام ہسپتالوں میں شہریوں کی طرف سے شکایات /تجاویز باکس رکھوانے ، انکی چابیاں متعلقہ اے سی کے پاس رکھوانے اور اے سی صاحبان کو ان باکسز کو ہفتے میںدو بار کھول کر تمام موصولہ شکایات کو ڈپٹی کمشنر کے پاس لانے کا حکم دیا ۔ ڈی سی قصور نے وزیر اعلی پنجاب کے کسان دوست پروگرام اور چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر نہری پانی کی چوری میں ملوث قومی مجرمان کے خلاف فوری ایف آئی آرز کے اندراج اور انہیں جیلوں میں بھجوانے کا حکم دیا ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے اے سی صاحبان کو اپنے اپنے متعلقہ علاقہ جات میں مون سون بارشوں کے دوران راتوں کو کام کرنے والے اہلکاران کے ڈیوٹی روسٹرز نکالنے ،ڈی واٹرنگ سیٹوں کی تیاری ،ممکنہ سیلاب کے حوالے سے ضلع بھر میں واقع حساس مقامات اور بریچنگ پوائنٹس وغیرہ کے وزٹ کرنے ،اراضی ریکارڈ سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تنصیب اور ٹائوٹ مافیا کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں