قصور، گردونواح میں دو مختلف واقعات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے

پیر 15 جولائی 2019 23:34

قصور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) قصورکے گردونواح میں دو مختلف واقعات میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کیمطابق ملتان روڈ جمبر موڑ کے قریب سٹر ک کراس کرتے ہوئے 17سالہ منیر احمد نامی نوعمرلڑکا تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر کچل کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ چونیاں کے علاقہ کوٹ نور دین میں گھر کی بجلی ٹھیک کرتے ہوئے بجلی کا زوردارکرنٹ لگنے سے 60 سالہ حاکم علی موقع پرجاں بحق ہو گیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں