پاکستان کو مہلک امراض سے محفوظ ،صحت مند اور مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے ‘محمد اظہر حیات

انسداد ڈینگی کیلئے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ز سمیت تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں اینٹی ڈینگی ٹاسک فورسز قائم کی جائیں ‘ڈپٹی کمشنر قصور

جمعہ 19 جولائی 2019 18:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہلک امراض سے محفوظ ،صحت مند اور مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے ، انسداد ڈینگی کیلئے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ز سمیت تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں اینٹی ڈینگی ٹاسک فورسز قائم کی جائیں ، روایتی کاغذی رپورٹوں اور ہوائی بریفنگز کی بجائے انسداد ڈینگی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں ،قصور میں واقع بڑی ملوں ،فیکٹریوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی ڈینگی سرویلنس نیٹ میں شامل کر کے اینٹی ڈینگی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نوٹسز اور ضرورت پڑنے پر مالکان کیخلاف ایف آئی آرز کا اندارج عمل میں لایا جائے ، مستقل و عارضی جوہڑوں ،قبرستانوں ،پارکوں ، ٹائر شاپس ، بس اسٹینڈز کے ساتھ ساتھ تمام فروٹس و سبزی منڈیوں کو بھی ڈینگی سرویلنس میں شامل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمیٹی روم میں ڈینگی پریونشن اینڈ کنٹرول کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اے ڈی سی آر چوہدری محمد ارشد ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ، سی ای او ایجو کیشن مسز ناہید واصف ، ڈی ایچ او ڈاکٹر لئیق چوہدری ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر فرزند علی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) احمد نوید امجد ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم کے علاوہ تمام متعلقہ محکمہ جات کے مجاز افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر قصور کو قبل ازیں سی ای او ہیلتھ نے انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی جس پر ڈی سی قصور نے بریفنگ میں موجود غیر ضروری و روایتی معلومات مہیا کرنے سے اجتناب ، اینٹی ڈینگی کارکردگی سے متعلق رپورٹنگ میکا نز م کو بہتر بنانے ،ڈینگی سے حفاظتی ٹیموں کی گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کارکردگی فارم پر اہل خانہ خاتون یا خاندان کے سربراہ کے تائیدی دستخطوں کے حصول ، ایل ایچ وی ، ایل ایچ ڈبلیو و دیگر ڈینگی سے بچائو عملے کی حاضری ،اگلے اجلاس سے پہلے پہلے ضلع میں واقع سرویلنس سے محروم علاقہ جات کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنانے اور شہریوں میں ڈینگی کی علامات ، بچائو اورحفاظتی تدابیر سے متعلقہ شعور آگہی پر مشتمل معلوماتی ایس ایم ایسز کا سلسلہ شروع کرنے کی ہدایت کی ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے ہر سال لاکھوں کروڑوں کے فنڈز خرچ ہوتے ،انسدادی اقدامات اٹھائے جاتے ،بڑی بڑی ضخیم اور مفصل رپورٹس بھی پیش کی جاتی ہیں جن کے نتیجے میں نہ صرف ڈینگی کے مکمل خاتمے بلکہ وطن عزیز میں آئندہ سو سال تک بھی ڈینگی کی موجودگی کا دور دورتک کوئی خدشہ باقی نہ رہے لیکن صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہمارا ویژن ، منصوبہ بندی اور حکمت عملی کو زیادہ حقیقت پسندانہ اور بہتر سے بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں