قصور،پولیس کی کارروائی ، ڈکیتی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میںملوث بکوڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعہ 19 جولائی 2019 20:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس کی کاروائی ، ڈکیتی، راہزنی اورچوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث برکت عرف بکوڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم برکت عرف بکو نے اپنے دیگر ساتھیوںامانت اور شرافت عرف بادشاہ وغیرہ پر مشتمل ایک گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گنڈاسنگھ والا اور اسکے گردوانوح میں اسلحہ کے زور پر راہگیروں سے نقدی رقم ، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے جو تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او محمدیاسرکی زیر نگرانی اوردیگر پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے گینگ کو ٹریس کیا اور ملزمان کے قبضہ سے، نقدی رقم،بکرے مالیتی 1لاکھ روپے اور3عدد پسٹل برآمد کرلیے ہیں، گینگ کے دیگر دو ملزمان کو بھی ٹریس کرلیا گیا ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان نے دوران انٹیروگیشن گنڈاسنگھ والا، صدر قصور اور منڈی عثمانوالا کے علاقوں میں11سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان نے 4/5ماہ قبل گاڑھے والا کے قریب شہری کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں