قصور۔گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی

جمعرات 12 ستمبر 2019 22:53

قصور۔ 12ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) محمد نگر قصور میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کیمطابق محمد نگر کے رہائشی سردار علی کے بیٹی20سالہ محمد عرفان کا اپنے گھر والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہو گیا تو محمد عرفان نے طیش میں آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اسکی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرکے میت ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں