چائلڈ پروٹیکشن بیوروقومی جذبے ، دردمندی اور بہترین منصوبہ بندی کیساتھ کام کرے تو بچوں کو ریلیف پہنچایا جا سکتا ہے‘اظہرحیات

چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی بے حرمتی ، چائلڈ لیبر ، گدا گری ،تعلیم و تربیت اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے میں تاریخ ساز خدمات انجام دے سکتا ہے‘ڈپٹی کمشنر قصور

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات نے کہا ہے کہ پاکستانی بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیا کچھ کیا جانا چاہیے ، کیا کچھ ہو رہا ہے اور کیاکیا کچھ نہیں ہو رہا کے درمیان فاصلے ختم کئے جائیں ، چائلڈ پروٹیکشن بیوروقومی جذبے ، دردمندی اور بہترین منصوبہ بندی کیساتھ کام کرے تو بیورو کی عملی کارکردگی میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکتا ہے ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی بے حرمتی ، چائلڈ لیبر ، گدا گری ،تعلیم و تربیت اور ان کے حقوق کو یقینی بنانے میں تاریخ ساز خدمات انجام دے سکتا ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمیٹی روم میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی محمد شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید، انچارج چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور محترمہ زرتاب خان ،چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لیگل رانا محمد ممتاز ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نوید شوکت ،ایس این اے زبیر انجم خان ،ممبران چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی قصور قیصر ایوب شیخ ،حافظ عبدالرشید سنی و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ضلع قصور کے بچوں کی فلاح و بہبود کی خاطر چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کی جانب سے اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے انچارج یونٹ اورچائلڈ پروٹیکشن آفیسر سے پوچھ گچھ کی ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر قصور کو ہدایت کی کہ وہ ضلع قصور کے بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کی فوکل پرسن کی حیثیت سے یونٹ کی مشاورت اور رہنمائی کریں تا کہ بچوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے انچارج چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کو ہدایت کی کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر محترمہ انعم زیدکیساتھ اس حوالے سے باقاعدہ رابطے میں رہیں اور بچوں کو درپیش مسائل اور ان کے فوری حل کے حوالے سے بہترین اور حقیقت پسندانہ منصوبہ بندی وضع کریں ۔ڈپٹی کمشنر قصور نے انچارج چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کو چند سال بیشتر دل خراش سانحہ کی شکار معصوم زینب کی ساتھی بچی کائنات کے حوالے سے بھی دریافت کیاکہ قصور یونٹ کی طرف سے اس کے علاج معالجے اور کائنات کے غریب والدین کی مالی امداد کے سلسلے میں اب تک کیا کچھ کیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے اجلاس کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے محب وطن ،عوام دوست اور ترقیاتی ویژن کے مطابق بچوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور ان کی فلاح وبہبود کی اہمیت کے پیش نظر آئندہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کی میٹنگز باقاعدگی سے منعقد کی جائینگی اور اس سلسلے میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی اگلی میٹنگ جمعة المبارک کے روز ہوگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں