ضلعی پولیس عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ڈی پی او قصور

منگل 15 اکتوبر 2019 17:58

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلعی پولیس عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کا حل اورعوام کو انصاف مہیا کرنا ہے اور یہ کام خدمت سے ممکن ہے صرف عوامی خدمت کے ذریعے خدااور اُس کی مخلوق کو راضی کیا جاسکتا ہے شہریوں کی خدمت اور انصاف دلوانے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا تاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین اور تاجروںکے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ دیگر چیلنجز کابھی سامنا ہے اور ان محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے پولیس فورس فرائض کی ادائیگی میں دن رات مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا جا رہاہے جہاں ہر ایک سائل کو بغیر کسی سفارش کے سنا جاتا ہے اور انکی داد رسی کی جاتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ خدا کو راضی کرنے کا واحد ذریعہ مخلوق خدا کو راضی کرنا ہے اس سلسلہ میں پولیس فورس ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے تیا ر ہے محنت ،لگن،اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے پولیس افسران اور ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ قانون توڑنے والوں کے خلاف ہر صورت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ضلعی پولیس اپنی رٹ کو ہر صورت میں برقرار رکھے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈی پی اوقصور نے کھلی کچہری کے دوران 38سائلین کی شکایات پر احکامات جاری کیے جن میں 5درخواستوں پر فوری مقدمات بھی درج ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں