قصور،پولیس کا لاپتہ بچوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری

منگل 15 اکتوبر 2019 17:58

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پولیس کا لاپتہ بچوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 9سالہ بچے کو پولیس نے مسلسل دو گھنٹے کی محنت کے بعد ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ اے ڈویژن پولیس کورات 12بجے کے قریب اطلاع ملی کہ محلہ بستی لال شاہ کے رہائشی محمد مشتاق کا 9سالہ بیٹا علی احمددوپہر 2بجے سے لاپتہ ہے ، واقعہ کے اطلاع پر دی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اشفاق حسین کاظمی کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او اے ڈویژن وحید عارف ، ایس ایچ او بی ڈویژن میاں غلام فرید اور سی آئی اے سٹاف پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ مساجد میں اعلانات کرائے ، بچے کی تصاویرموبائل فون میں لیکر علاقہ کے مختلف لوگوںکو دکھائیں اور سوشل میڈیاپر تصویر کو وائرل کیا گیااور بالآخر2 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد بچے کو تلاش کیا اور والدین کے حوالے کیا والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں