محکمہ خوراک قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ورلڈ فوڈ ڈے منایا گیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء)محکمہ خوراک قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ورلڈ فوڈ ڈے منایا گیا ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر قصور چوہدری ذوالفقار احمد نے متوازن خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور کے پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل ، ایڈمن آفیسر محمد جہانگیر چوپڑا کے ہمراہ سکول کے بچوں میں پمفلٹس تقسیم کئے اور بچوں کو خوراک کی اہمیت بارے آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرحاجی مختار احمد نے گورنمنٹ بوائز اسلامیہ سکول قصور اور دیگر سکولوں میں پمفلٹس تقسیم کئے تا کہ بچوں کو متوازن خوراک کی اہمیت بارے آگاہی ہو سکے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں