قصور۔ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 8سالہ بچہ جاں بحق، دو طالبات سمیت چار افراد زخمی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:49

قصور۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) قصور اور نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 8سالہ بچہ جاں بحق اور دو طالبات سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق گلبر گ کالونی قصور کے رہائشی محمد صادق کو 8 سالہ بچہ محمد حسنین سائیکل پر اسٹیل باغ موڑآرہا تھا کہ جب وہ قادی ومڈ روڈپہنچا تو ٹرک کی زد میں آکر شدید مضروب ہو گیا اور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

پولیس تھانہ صدر قصور مصروف کاروائی ہے جبکہ کھڈیاں خاص کے علاقہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے قریب موٹرسائیکل رکشہ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور شفیق ،دو طالبات نائلہ بی بی ،طیبہ بی بی اور بارہ سالہ اویس شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے کھڈیاں خاص ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں