قصور،بچوں کو جنسی تشدد اور جنسی حراست سے بچائو کے حوالے سے سپیشل آگاہی مہم کا آغاز

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پولیس کا آر پی شیخوپورہ ریجن سہیل حبیب تاجک کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی بچوں کو جنسی تشدد اور جنسی حراست سے بچائو کے حوالے سے سپیشل آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزآر پی او شیخوپورہ ریجن کی طرف سے ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او زکو تحریری مراسلہ جاری ہوا جس میں ہدایت کی گئی کہ نماز جمعہ کے دوران علماء اکرام اسلام کی روشنی میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے لیکچر دیں مراسلہ میںتحریر کیا گیا کہ ضلع قصور میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں اور قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں لوگوں میں احساس ذمہ داری پیدا کریں ،اس سلسلہ میںپولیس افسران نے امام مساجد وں میں ہدایت نامہ تقسیم کیا تاکہ جمعہ کے خطباء کے دوران شہریوں کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کیلئے خصوصی ہدایات پر عمل کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں بھی لیکچر دئیے اور شہریوں کو بتایا کہ ان سنگین جرائم کی روک تھام کیلئے آپ کا تعاون ہمارے بچوں اور نوجوان نسل کی دینی و دنیاوی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا ،معاشرے سے ایسی تباہ کن برائیوں کے خاتمہ کیلئے پولیس اور دوسرے قانون نافذ کرنے اداروں کے ساتھ ساتھ ہر فرد کا بھی مشترکہ فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے درندہ صفت لوگوں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ فی الفور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں