ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ /پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک طارق محمود کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون

25ہزار 500روپے جرمانہ جبکہ 19دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھجوا دیا گیا ہے ‘ملک طارق محمود

منگل 22 اکتوبر 2019 17:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ /پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک طارق محمود کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون ، 25ہزار 500روپے جرمانہ جبکہ 19دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک طارق محمود نے گزشتہ روز سٹی قصور ، گنڈا سنگھ والا ، بھیڈیاں ، مہالم کلاں ، قادی ونڈ اور دیگر مقامات پر سبزیوں ، پھلوں ، گوشت اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کی اور ناجائز منافع لینے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے اور مقدمات درج کروا کر انہیں جیل بھجوا دیا ۔

اس موقع پر ملک طارق محمود نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔مقررہ قیمتوں سے زائد اشیاء فروخت کرنیوالوں کو بھاری جرمانے اور جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ تاجر ذمہ داری و صارف دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے منافع کی شرح بالکل نارمل رکھیں اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ ریٹس پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف سختی کیساتھ نمٹا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں