تھانوں میںنئے تعینات ہونے والے کمیونٹی لائزن آفیسر نے باقاعدہ کام شروع کردیا

منگل 22 اکتوبر 2019 20:26

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تھانوں میںنئے تعینات ہونے والے کمیونٹی لائزن آفیسر نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے تھانہ کلچر کی تبدیلی ، تھانہ کا ماحول عوام دوست بنانے اور کمیونٹی پالیسی کو فروغ دینے کیلئے تمام تھانوں میں کمیونٹی لائزن آفیسر کو تعینات کیا تھا جنہوں نے باقاعدہ کام شروع کردیاہے۔نئے تعینات ہونے والے آفیسر ز تھانوں میں شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی اور عزت کیساتھ پیش آرہے ہیں،بزرگ شہریوں کو تھانہ کے گیٹ سے ہی رسیو کیا جارہا ہے،پانی پلایا جارہاہے اور مسائل کو سنا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں