قصور، عیدمیلادالنبی پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:43

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پرپولیس نے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے سلسلہ میں بھاری نفری کے ساتھ ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ اے ایس پی سٹی سرکل عبدالحنان، ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید، ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی اور ڈی ایس پتوکی رضوان منظور چیمہ ایس ڈی پی اوز کی زیرنگرانی کیا گیا جس میں تھانوں کی نفری، محافظ فورس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا،فلیگ مارچ کا مقصد امن وامان کے قیام کو یقینی بنانا ، شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اور جرائم کی بیخ کنی کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ضلعی پولیس کی طرف سے عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیںضلع بھر میں کل 42جلوسوں پر 1200کے قریب پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، اس کے ساتھ ساتھ اہم مقامات پر خاص طور پر جلوسوں کے روٹس کے اردگرد کے علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار سرچ آپریشن بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں