عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہی,اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قصور

پیر 11 نومبر 2019 20:13

قصور۔11نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قصور چوہدری شہزاد اکرم نے بلدیاتی ایکٹ 2019کے تحت بطور ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی کھڈیا ں ،راجہ جنگ اور عثمان والا کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کی ہدایت پر انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد ٹائون کمیٹیوں کے افسران اور ملازمین کا ایک اجلاس طلب کیا اور ہدایت کی کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

انہوں نے ملازمین کو نکاسی آب سمیت شہر میں صفائی ستھرائی اور فوری طور پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مقامی تاجروں کیساتھ بھی ایک میٹنگ کی اور کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور اس کیلئے حکومت کے مقرر کر دہ ریٹس پر تمام اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر تمام اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کوریلیف دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ۔ اس موقع پر تاجروں نے ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹیز چوہدری شہزاد اکرم کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں