ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کے زیر صدارت محکمہ بہبود آبادی کا اجلاس

منگل 12 نومبر 2019 21:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کے زیر صدارت محکمہ بہبود آبادی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔جس میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمد ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نوید شوکت ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عبدالغفار ڈوگر ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد ، محکمہ سکول ایجو کیشن ، لیبر ، ماحولیات ، عشر و زکوٰة ، سوشل ویلفیئر ، علماء اکرام اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی آج کے دور کا اہم ترین مسئلہ ہے جس پر قابو پائے بغیر ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آبادی اور وسائل میں توازن نہیں ہو گا کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اس سلسلے میں انہوں نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قصور کی مرتکب کردہ پالیسوں اور اقدامات کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں