قصور،کھڈیاں میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون

بدھ 13 نومبر 2019 17:43

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر قصور /سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ انعم زید کاکھڈیاں میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون ،ناجائز منافع خوری پر30ہزار روپے جرمانہ جبکہ 5 دکانداروں کیخلاف ایف آئی آرز درج ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کی خصوصی ہدایت پرگرانفروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید نے گزشتہ روز کھڈیاں خاص کے مختلف علاقوں میں کریانہ سٹوروں ، دودھ، دہی، گوشت، سبزیوںاور پھلوں کی دکانوں پر اچانک پرائس چیکنگ کی اس دوران اوور چارجنگ کرنیوالے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو 30ہزار روپے جرمانہ جبکہ 5کے خلاف ایف آئی آرز درج ذمہ داران کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم زید نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور شہریوں کو اشیائے خورونوش کی حکومتی ریٹس پر فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کسی کو گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی اور ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں