صوبائی سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی صائمہ سعید اور ڈی سی محمد اظہر حیات کے زیر صدارت پرائس کنٹرول ری ویو کمیٹی کا اجلاس

یکم سے 15نومبر تک 418دوکانداروں کو خلاف ورزی پر 5لاکھ جرمانہ اور42کیخلاف مقدمات درج کر کے جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 15 نومبر 2019 18:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) صوبائی سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب (ایم پی ڈی ڈی ) صائمہ سعید اور ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کے زیر صدارت پرائس کنٹرول ری ویو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ، اے سی قصور انعم زید ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک طارق محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد شبیر ، ڈی ایف سی ذوالفقار احمد ، ٹی اے ڈی اے نواز جلوی ، اے ڈی او (IPWM) محمد عامر اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول پر عملدرآمد،اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلاًجائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے بتایا کہ یکم نومبر سے 15نومبر تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 4818دوکانوں کو چیک کیا ۔ 418دوکانداروں کو خلاف ورزی کرنے پر موقع پر 5لاکھ 4ہزار 100روپے جرمانہ جبکہ 42دوکانداروں کیخلاف آئی آرز درج کروا کر انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔

اس کے علاوہ قیمت پنجاب پورٹل پر موصول ہونیوالی 412شکایات کو متعلقہ مجسٹریٹس کے ذریعے چیک کروا کر موقع پر حل کر دیا گیا ہے اس طرح گرانفروشی اور نرخ نامہ آویزاں نہ کرنیوالوں کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ضلع میں چینی کی فروخت 70روپے فی کلو یقینی بنائی جا رہی ہے اور آٹا20کلو 808روپے کے مطابق فروخت کروایا جا رہا ہے ۔ اسی طرح گھی کی فروخت بھی گورنمنٹ کے نوٹیفائیڈ ریٹس کے مطابق یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دو عدد کسان پلیٹ فارم کھول دیئے گئے ہیں جہاں پر کسان کسی قسم کی فیس کے بغیر خود اپنی پیدوار فروخت کر رہے ہیں جس سے عام شہری مستفید ہو رہے ہیں ۔ صوبائی سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی صائمہ سعید نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں