قصور، گرانفروشی کرنے پر 7دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 15 نومبر 2019 22:14

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ /نائب تحصیلدار مصطفی آباد سرکل ملک شرافت علی کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،7دکانداروں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 40ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک شرافت علی نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف جاری مہم کے دوران مصطفی آباد ‘بیدیاں ‘سرہالی اور دیگر مقامات پر گوشت ‘سبزی ‘پھل ‘چینی ‘چاول ،آٹااور انڈے وغیرہ کی پرائس کی چیکنگ کی اور مختلف دکانوں پر ناجائز منافع خوری پائی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے 7دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے جبکہ 40ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔

ملک شرافت علی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر عوام الناس کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صرف ضلعی حکومت کی طرف سے مقررکردہ اشیاء کی ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں اور مقررہ کردہ ریٹ سے زیادہ پیسے نہ دیں اور زائد پیسے وصول کرنیوالے دکانداروں کی نشاندہی کریں تا کہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع کمانے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کیخلاف بلا خوف خطر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں