ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایتاسسٹنٹ کمشنر انعم زید کا غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان

5افراد کیخلاف مقدمات درج، 3دوکانیں سیل70ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاذمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ‘نعم زید

بدھ 4 دسمبر 2019 17:54

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید کا غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان، 5افراد کیخلاف مقدمات درج، 3دوکانیں سیل جبکہ 70ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید نے گزشتہ روز سٹی قصور، کھڈیاں، مصطفی آباد اور دیگر مقامات پر غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنیوالے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی اور اس دوران انہوں نے پانچ دوکانداروں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے اور 3دوکانیں سیل کیں جبکہ 70ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم زید نے بتایا کہ تحصیل قصور میں غیر قانونی پٹرول پمپوں اور ایل پی جی کی ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اس کے علاوہ ایل پی جی اور ناقص سی این جی سلنڈروں کا استعمال کرنیوالے ٹرانسپورٹروں کیخلاف بھی بھرپور ایکشن لیا جائیگا اور ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں