اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید کا سبزی و فروٹ منڈی میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘سبزیاں قبضہ میں لیکر مدرسہ میں تقسیم کر دیں

پیر 20 جنوری 2020 20:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید کا سبزی و فروٹ منڈی میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘سبزیاں قبضہ میں لیکر مدرسہ میں تقسیم کر دیں ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید نے گزشتہ روزسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسحاق ، انچارج سبزی و فروٹ منڈی مہر فقیر حسین ، سب انسپکٹر زمارکیٹ کمیٹی شیراز اصغر، محمد شفیق انجم اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اور سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ 150کلو پھول گوبھی ، 20کلو بند گوبھی ، 10کلو لیموں ، 15کلو مونگرے ، 10کلو شلجم ، 3کلو میتھی ، 10کلو مٹر اور 10کلو آلو قبضہ میں لیکر مقامی مدرسہ دار العلوم جامعہ حنفیہ میں تقسیم کر دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرانعم زید نے بتایا کہ سبزی و فروٹ میں کسی بھی قسم کی ناجائز تجاوزات برداشت نہیں کی جائیگی ۔ چند روز قبل بھی تجاوزات ختم کروائی گئی تھیں لیکن دوکانداروں نے دوبارہ پھر منڈی کے راستے کو بلاک کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے سخت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور آئندہ بھی ایسی کاروائیاں جاری رہینگی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کا بھی جائزہ لیا اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں