قصور، تھانہ کنگن پور پولیس کارروائی، تیرہ سالہ لڑکی کی فروخت کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پیر 20 جنوری 2020 22:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) تھانہ کنگن پور پولیس کی بروقت کارروائی، 13سالہ لڑکی کی فروخت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرلیا۔ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کنگن پور پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چاہل نو کے رہائشی محمد ریاض اور اسکی بیوی بشریٰ بی بی نے مظفر گڑھ کی رہائشی ایک 13سالہ لڑکی صائمہ کو گھر میں غلام بنارکھا ہے جو آئندہ چند روز تک بھاری رقم کے عوض بچی کو فروخت کرنے والے ہیں،جس پر ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی کی خصوصی ہدایا ت پر ایس ایچ او کنگن پور انسپکٹر وجیہ الحسن و دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 13سالہ صائمہ کو بازیاب کرایا اور ایک ملزم ریاض کو گرفتار کرلیا۔

13سالہ صائمہ نے اپنا پتہ ضلع مظفر گڑھ بتایا ۔تھانہ کنگن پور پولیس نے ملزم ریاض اور اسکی بیوی بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں