قصور، سبزی و فروٹ منڈی میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن

پیر 20 جنوری 2020 22:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید کا سبزی و فروٹ منڈی میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن ‘سبزیاں قبضہ میں لیکر مدرسہ میں تقسیم کر دیں ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی اور ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید نے گزشتہ روزسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسحاق ، انچارج سبزی و فروٹ منڈی مہر فقیر حسین ، سب انسپکٹر زمارکیٹ کمیٹی شیراز اصغر، محمد شفیق انجم اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا اور سامان قبضہ میں لے کر مقامی مدرسہ دار العلوم جامعہ حنفیہ میں تقسیم کر دیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرانعم زید نے بتایا کہ سبزی و فروٹ میں کسی بھی قسم کی ناجائز تجاوزات برداشت نہیں کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

چند روز قبل بھی تجاوزات ختم کروائی گئی تھیں لیکن دکانداروں نے دوبارہ پھر منڈی کے راستے کو بلاک کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور آئندہ بھی ایسی کاروائیاں جاری رہینگی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں پھلوں ، سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کا بھی جائزہ لیا اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں