قصور۔ ڈپٹی کمشنر قصور کا آٹے کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل پتوکی کادورہ

بدھ 22 جنوری 2020 19:51

قصور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر قصور محمد اظہر حیات کا آٹے کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل پتوکی کا اچانک دورہ ، مختلف دوکانوں پر آٹے کا سٹاک چیک کیا ‘کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت جاری کام کا جائزہ لیا اور ملتان روڈ گرین بیلٹ کو خوبصورت بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ پھولدار پودے لگانے اور صفائی کے بہترین انتظامات کرنیکی ہدایت کی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ذوالفقار احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کراچی فلو مل حبیب آباد ، سٹی پتوکی اور مختلف دیہاتوں میں دوکانوں پر آٹے کی فراہمی کاجائزہ لیا اور وزن بھی چیک کیا اور لوگوں سے آٹے کی قیمت اور دستیابی بارے بھی دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے حوالے سے سٹی پتوکی اور مین ملتان روڈ پر صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو ہدایت کی کہ ملتان روڈ پر گرین بیلٹ کو پھولدار پودوں کے ساتھ مزید خوبصورت بنایا جائے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔

انہوں نے پتوکی میں زیر تعمیر پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری کام کے معیار کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پتوکی پارک کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور اعلی معیار کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اظہر حیات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور کسی قسم کی قلت نہ ہے ۔

فلو ملوں کے باہر آٹے کی فیئر پرائس شاپس قائم کر دی گئی ہے اور دوکانوں پر بھی آٹے کا وافر سٹاک موجود ہے شہری ضلع بھر سے بآسانی آٹے کی خریداری کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیابی کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اورصفائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں روزانہ کی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں اور ان کی سخت مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔

اس کے علاوہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے شجرکاری بھی جاری ہے جس کے تحت مختلف محکمہ جات اپنی اپنی سطح پر پودے بھی لگا رہے ہیں تا کہ ضلع کو خوبصورت اور سر سبز بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کلین اینڈ گرین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے ارد گرد گندگی نہ پھیلنے دیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں