اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 23 جنوری 2020 18:28

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی قصور چوہدری مختار احمد کے زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حنا ارشد ، اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید ، اے سی چونیاں عدنان بدر، ڈی ایس پی صدر عالم شیر ، ممبران کمیٹی قیصر ایوب شیخ ، جاوید اقبال ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی محسن احسان ، نائب تحصیلدار پتوکی محمد اسلم ، فوکل پرسن اوور سیز پاکستانیز کمیٹی محمد سرور ڈوگر ،مختلف محکموں کے افسران ، درخواست گزار اور سیز اور انکے نمائندے بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں محکمہ مال ، پولیس اور دیگر محکموں سے متعلقہ اوورسیز پاکستانیز کی شکایات و مسائل پر مبنی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کا فرداً فرداًجائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئر مین ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری مختار احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام ادارے ملکر بیرون ملک پاکستانیوں کو مقامی سطح پر درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے سمیت دیگر مسائل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور انکے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے نبھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ۔ انہوںنے کہا کہ مزید کہا کہ حکومت اوور سیز پاکستانیوں کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکی یہ کوشش ہے کہ جلد از جلد ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔

اجلاس میں اوور سز پاکستانیوں کی 26درخواستوں پر سماعت ہوئی جن میں سے 5کا فیصلہ کیا گیا اور باقی درخواستوں کو مختلف محکموں میں حتمی رپورٹس کیلئے بھجوایا گیا جن کا آئندہ میٹنگ میں فیصلہ کیا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حنا ارشد نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ریونیو اور پولیس سے متعلقہ شکایات کو تیز رفتاری کیساتھ نمٹانے کیلئے رپورٹس کا پراسس جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ آئندہ میٹنگ میں ان پر فیصلہ کیا جا سکے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی برداشت نہ کی جائیگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں