ًٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے جس سے ملک کی تعمیر و ترقی ممکن ہوتی ہے ،محمد اسلم بھٹی

ٹیکس ریکوری میں کسی سے کوئی رورعایت نہیں کی جائیگی پراپرٹی ٹرانسفر کیلئے میرٹ و قانون کو فالو کیا جاتا ہے، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر

جمعرات 23 جنوری 2020 23:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے جس سے ملک کی تعمیر و ترقی ممکن ہوتی ہے ۔ٹیکس ریکوری میں کسی سے کوئی رورعایت نہیں کی جائیگی پراپرٹی ٹرانسفر کیلئے میرٹ و قانون کو فالو کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (پراپرٹیز)محمد اسلم بھٹی نے مقامی صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا مزاج ہی نہیں کہ وہ اپنے ذمہ جو اصل ٹیکس بنتا ہے ادا کریں کروڑوں کی پراپرٹی کو ویلیو کم کر کے ظاہر کیا جاتا ہے یہ بھی ٹیکس چوری کا ایک راستہ ہے اسکی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے انہوں نے کہا ضلع قصور میں پراپرٹی ٹیکس وصولی کے سلسلہ میں تعین کیلئے سروے کا آغاز عنقریب ہوگا انکی حتی الوسع کوشش ہے کہ پراپرٹیز کا درست تعین و تشخیص کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

تاکہ ٹیکس وصولی میں اضافہ ہو انہوں نے کہا اس وقت کم وسائل اور عملہ کی کمی کے باوجود ضلع قصور بہترین نتائج دے رہا ہے اس وقت کانسٹیبل کی سات اور انسپکٹرز کی تین کلرکس و دیگر عملہ ملاکر پندرہ کے قریب ملازمین کی شارٹیج ہے جس سے حاضر سٹاف پر کام کا بوجھ ہے اس بارے میں ڈی جی ایکسائز کو بھی لکھا گیا ہے اگر قصور آفس کو پندرہ کے قریب عملہ کی کمی کو پورا کر دیا جائے تو ہدف حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی انہوں نے اس موقع پر بہترین کارکردگی و ریکارڈ ٹیکس ریکوری کرنے والے AETOچوہدری شوکت علی پرفارمنس و انکے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں