قصور پولیس کا ہر جوان شہریوں کی جا ن و مال کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا، ڈی پی او

جمعرات 20 فروری 2020 19:24

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہاہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے شہید کانسٹیبل محمد فیصل کی بہادر اور دلیرانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،قصور پولیس کا ہر جوان شہریوں کی جا ن و مال کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا یہ ہی قصور پولیس کی پہچان ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ایس پی سٹی عبدالحنان ،ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاوید،ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی ، ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض احمد،ایس ایچ اوز ، ایلیٹ فورس کے جوان ،لیڈی سٹاف،فرنٹ ڈیسک سٹاف ،ٹریفک سٹاف اوردیگر پولیس افسران و ملازمین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور نے پولیس دربار کے دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات سے پولیس افسران و اہلکاروں کو آگاہ کیا۔ڈی پی او قصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے لیکن محکمہ پولیس ڈسپلن فورس ہے ٹرانسفر/پوسٹنگ کیلئے کسی قسم کی سفارش برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ پولیس آفیسر اورجو جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرتے ہیں ان کو ہمیں اپنی صفوں سے باہر نکا ل دینا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں