چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عبدالستار غفار کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں الوداعی تقریب کا انعقاد

عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی ہمیشہ اپنی ترجیح سمجھا اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دیئے ‘عبدالستار غفار

جمعہ 21 فروری 2020 19:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن قصور عبدالستار غفار کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک طارق محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ میاں سعد شبیر ، چیف آفیسر تحصیل کونسل قصور چوہدری نوازش علی ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن قصور شہزاد احمد قریشی ،میونسپل آفیسر مظہر حسین ، غلام یاسین کھچی، ایم او فنانس رانا محمد اکرم ، میاں انوارالحق ، بائو نیامت علی ، محمد اکمل اور دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی اور عبدالستار غفار کو انکی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پرملک طارق محمود ، میاں سعد شبیر ، چوہدری نوازش علی اور شہزاد احمد قریشی نے عبدالستار غفار کی محکمہ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزت و تکریم کے ساتھ ریٹائرمنٹ حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالستار غفار نے ہمیشہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کئے اور انہوں نے ہمیشہ محکمہ کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے احسن اقدام کئے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔

انہوںنے محکمہ میں جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو صحت والی زندگی عطا کرے اور ہمیشہ خوش رکھے۔ ہم سب عبدالستار غفار کو ریٹائرمنٹ اور باعزت انداز میں نوکری کی تکمیل پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر عبدالستارغفار نے گفتگو کرتے ہوئے تمام افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو پیار اور محبت مجھے قصور سے ملا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سروس کے دوران عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی ہمیشہ اپنی ترجیح سمجھا اور جہاں تک ہو سکا لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کیں اور محکمہ میں رہ کر ایمانداری ، فرض شناسی اور خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیئے ۔ تمام افسران نے عبدالستار غفار کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور نیک تمنائوں کیساتھ انہیں رخصت کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں